Roman English ll Hindi
لباس کا بیان
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حدیث ۱ : امام بخاری نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں، جو چاہے کھا اور جو چاہے پہن جب تک دو باتیں نہ ہوں اسراف و تکبر۔
حدیث ۲ : حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پیوند لگی ہوئی کملی اور موٹا تہبند نکالااور یہ کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال انہیں میں ہوئی (یعنی بوقت وصال اسی قسم کے کپڑے پہنے ہوئے تھے) [بخاری شریف و مسلم شریف]
حدیث ۳ : حضرت ابو ھریرہ سےرضی اللہ عنہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جوشخص تکبرکےطور پر تہبند گھسیٹے (یعنی اتنا نیچا کرلےکہ زمین سے لگ جائے) اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی نظر رحمت نہیں فرمائےگا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے جو اترانے کے طور پرکپڑاگھسیٹےگا اس کی طرف اللہ نظر رحمت نہیں فرمائےگا۔ صحیح بخاری میں انہیں سے روایت ہےکہ ایک شخص اترانے کے طور پرتہبند گھسیٹ رہاتھا زمین میں دھساکیا گیا اب وہ قیامت تک زمین میں دھستاہی چلاجائےگا۔(صحیح بخاری و مسلم)