کھانے پینے کے آداب۔اسلامی طور طریقے کھانے پینے کا صحیح طریقہ کہاں حدیث کی روشنی میں

 کھانے پینے کا صحیح طریقہ حدیث کی روشنی میں



حدیث نمبر 1 حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  کہ جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے شیطان کے لیے وہ کھانا حلال ہو جاتا ہے. یعنی بسم اللہ نہ پڑھنے کی صورت میں شیطان اس .کھانے میں شریک ہو جاتا ہے ہے
صحیح مسلم شریف شریف

حدیث نمبر 2 :- حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص مکان میں آیا اور داخل ہوتے وقت اور کھانے کے وقت اس نے بسم اللہ پڑھ لیا ۔ تو شیطان اپنی ذریت سے کہتا ہے کہ اس گھر میں نہ تمھیں رہنے کی جگہ ملے گی نہ ہی کھانے کو ملے گا . اور جو شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور .کھانا کھاتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی تو شیطان کہتا ہے اب تمہیں اس گھر میں جگہ بھی ملے گی اور کھانا بھی ملے گا

صحیح مسلم شریف

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے ہے راوی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص کھانا کھائے تو اللہ کے نام سے شروع کرے یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یہ پڑھے بسم اللہ اولہ وآخرہ ہو اور دوسری روایتوں میں اس طرح بھی ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم ابو داؤد ترمذی شریف








2 Comments

Don't comment any other bad words !

Previous Post Next Post